fbpx
پاکستان سیاست

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، عوام سے جھوٹ بولا گیا: مریم اورنگزیب

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا، عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ؟ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی گئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی۔ انہوں نے کہا قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا، حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، کٹے، مرغیوں اور انڈوں سے معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولا دینے والے وزیراعظم سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin