fbpx
پاکستان معیشت

اداس دسمبر میں خوشی کی خبر ، پٹرول 2 روپے سستا ہوگا

 وفاقی حکومت نے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2روپےفی لٹرکمی کااعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی کر رہے ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ اچھی چیز نہیں، یہ سب کچھ روپے کی مصنوعی قدر برقرار رکھنے کے باعث ہوا، بیرونی قرض اضافے کے بعد 95 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے عوام پرکم سے کم بوجھ ڈالاجائے، پٹرولیم مصنوعات کےٹیکس میں تھوڑا ردو بدل کررہے ہیں تجارتی اور ٹیکس پالیسی میں تبدیلیاں لارہے ہیں، پٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ، مٹی کے تیل اور کیروسین کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی کر رہے ہیں۔ ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا۔ اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا پر ہم نے قیمت نہیں بڑھائی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google