fbpx
پاکستان سیاست

اخبار اشتہار میں تصویر، وزیر اعلیٰ سندھ کو14لاکھ 50ہزار کا ٹیکہ

 سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں تصویر چھپوانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو دس دن میں چودہ لاکھ پچاس ہزار جمع کروانے کا حکم دے دیا، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی تصویر چھپنے پر پیر تک جواب طلب کر لیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری خرچ پر عوامی عہدیداروں کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سرکاری اشتہارات میں ذاتی تصاویر چھپوانے پر پچاس لاکھ روپے جمع کروانے کا حکم دے چکے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے دس دن کی تشہیری مہم کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دو اشتہارات میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تصویر چھاپی گئی، اس معاملے پر پیر تک جواب جمع کرایا جائے۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا سے کہا کہ کیوں نہ انہیں ذاتی جیب یا تنخواہ سے تیس ہزار جرمانہ کیا جائے۔ سرکاری افسر بن کر سیاسی لوگوں کا جائز و ناجائز کا دفاع کرتے ہیں، ایسے افسران سے عدالت کو کوئی ہمدردی نہیں، عدالت نے تفصیلات کے ساتھ پیر تک بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin