پاکستان سیاست

پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ لڑتے 70برس ہو گئے : شاہ محمود قریشی

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، 75 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

 بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے 2 اہم ملک ہیں، ماضی کو بھول کر مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہا ہے، 75 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا مذاکرات سے دونوں ملک مسائل حل کر سکتے ہیں، سارک رکن ممالک کا خطے میں اہم کردار ہے، خطے کی ترقی پائیدار امن سے مشروط ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin