افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملے میں 30 شہریوں سمیت 16طالبان مارے گئے۔
گورنر ہلمند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان کے اجتماع پر کیا گیا جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق حملہ گزشتہ رات نو بجے کیا گیا جب طالبان کی گاڑی ایک گھر کے قریب کھڑی تھی، حملے کے وقت گھر میں 30 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے مارے گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں
Add Comment