fbpx
پاکستان سیاست

پراے کھاتے کھل گئے، پرویز خٹک حاضر ہوں : نیب

 قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک کا بھی پرانا کھاتہ کھول لیا، تفتیشی ٹیم نے مالم جبہ لیز سکینڈل کی تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کرنے کا کہہ دیا۔

مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں نیب تفتیشی ٹیم نے سابق وزیرِاعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی ممکنہ شریک ملزم ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہے جس میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں، تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو شریک ملزم بنایا جائے، نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google