پاکستان طرز زندگی

اسلام آباد میں پہلی بار خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

 اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواجہ سرا کو تاریخ میں پہلی بار لائسنس جاری کر دیا۔ خواجہ سرا نے لائسنس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے رجوع کیا تھا۔ خواجہ سرا پاکستانی شہری ہیں، ان کے بھی حقوق مساوی ہیں، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل محمد عامر ذوالفقار خان نے اپنے دفتر میں خواجہ سرا برادری کی رہنما علی لیلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آئندہ خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے خوش آئند قدم کے طور پر علی لیلیٰ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے تمام تر عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد لائسنس بھی جاری کیا۔دارالحکومت اسلام آباد میں کسی خواجہ سرا کو پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کیے تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin