پاکستان فن کار

مومنہ مستحسن کو ’’کوکو کورینا‘‘ گانا ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا

 پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کلاسک گانے ’’کوکو کورینا‘‘ کو دوبارہ گانے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

گزشتہ ماہ لیجنڈ اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانے ’’کوکو کورینا‘‘ کو نہایت خراب انداز میں پیش اور گانا برباد کرنے پر گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس تنقید سے مومنہ کا دل نہیں بھرا جب ہی تو ایک بار پھر انہوں نے ’’کوکو کورینا‘‘کو دوبارہ گا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

مومنہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’’کوکو کورینا‘‘ کو ایک بار پھر گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ویڈیو کیساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘‘، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے گلوکارہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.