پاکستان تازہ خبر

بانی پاکستان کے محافظ 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 قائد اعظم محمد علی جناح کے محافظ رہنے والے رحیم بخش 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحیم بخش کو تین سال تک بانی پاکستان کے محافظ رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ شب و روز گزارنے والے محافظ رحیم بخش کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔بانی پاکستان کے محافط کی نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر اور چئیرمین بلدیہ چوہدری شفیق سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے دستے نے محافظ رحیم بخش کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ مرحوم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں 124چک میں سپرد خاک کیا گیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.