پاکستان سیاست

حکومت نے سو دنوں میں بہترین کام کیا، افتخار درانی

 وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی سو روزہ کارکردگی سے مطمئن ہے، حکومت نے سو دنوں میں بہترین کام کیا۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو  میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے وزیراعظم افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سو دن کی ڈیڈ لائن حکومت نے خود رکھی تھی، ہمیں خوشی ہے کہ حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، تحریک انصاف نے طرز حکمرانی کو بدلا ہے، ماضی کی حکومتوں میں ایسا نہیں ہوا۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا حکومت بنانا بہت بڑا چیلنج تھا جو عبور کیا لیکن ہمیں برے حالات میں حکومت ملی، جب حکومت سنبھالی تو اداروں کا برا حال تھا، گیس کے شعبے میں خسارے کو دیکھ کر بڑی حیرانی ہوئی لیکن اس کے باوجود سو دنوں میں حکومت نے بہترین پرفارم کیا، حکومت اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.