fbpx
پاکستان تازہ خبر

لاہور: طالبہ کی نجی یونیورسٹی کی چھت سے کود کر خودکشی

 صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقہ رائیونڈ روڈ پر مقامی نجی یونیورسٹی کی عمارت سے کود کر طالبہ نے اپنی جان دے دی۔

ذرائع کے مطابق نجی یونیورسٹی کے شعبہ ویژول آرٹس اینڈ ڈیزائن کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم طالبہ روشان فرخ نے یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی۔ مزکورہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔طالبہ نے خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر اپنا آخری پیغام بھی دیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر میں خود کو قتل کر دوں تو مجھے ہمیشہ ہنستا مسکراتا یاد رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق طالبہ تین بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھی اور اس کا والد بیرونِ ملک مقیم ہے۔دوسری جانب اہلخانہ نے واقعہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے ضرروی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google