پاکستان طرز زندگی

لاہور ہائیکورٹ: مال روڈ کے اطراف تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنیکا حکم

 لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ، ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار کےاطراف تجاوزات 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ڈی سی لاہور صالح سعید عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈی سی لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی صاحبہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہونا چاہیے، بلاامتیاز تجاوزات ختم کر کے سڑکیں بحال کی جائیں۔ ڈی سی لاہور صالح سعید نے عدالتی احکامات پر عملددرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔مال روڈ کے تاجروں نے عدالتی احکامات کو خوش آئند قرار دیا۔ مال روڈ تو بڑی حد تک تجاوزات سے صاف ہے البتہ انتظامیہ کوہال روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات ختم کرانے میں خاصی محنت کرنا پڑے گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin