پاکستان کرکٹ

دبئی ٹیسٹ:‌یاسرشاہ نے کیویز کو دھول چٹا دی 90 پوری ٹیم رنز پر زمیں بوس

یاسر شاہ نے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

 دبئی ٹیسٹ میں‌ نیوزی لینڈ نے 24 رنز سے آج تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا، بارش کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے کھیل شروع ہوا، یاسر شاہ کی شاندار پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز پرڈھیر ہو گئی۔ آج تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ کیویز کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روزپاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے کیویز بولروں کے خلاف شاندار مزاحمت کی اور ابتدائی دو سیشن میں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔ چائے کے وقفے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوا تو حارث سہیل 360 کے مجموعی سکور پر 147 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 421 گیندوں پر مشتمل طویل اننگز میں 13 چوکے بھی لگائے۔بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابر اعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin