fbpx
پاکستان طرز زندگی

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، سشما سوراج کی شرکت سے معذرت

 بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےٹویٹر کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔

سشما سوراج نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google