fbpx
پاکستان طرز زندگی

سپیشل سروسز گروپ دنیا کی افواج میں سب سے آگے ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیشل سروسز گروپ ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ کے بیج بھی لگائے، آرمی چیف نے ملکی دفاع میں سپیشل سروسز گروپ کے کردار کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کواٹرز کا دورہ، ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس قرار، میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگا دئیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ایس ایس جی کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی مسلح افواج میں سب سے آگے ہے۔ ایس ایس جی نے پیشہ وارانہ کارکردگی اور عظیم قربانیوں سے اپنا لوہا منوایا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin