fbpx
پاکستان تازہ خبر

ملک بھر میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن ، خادم حسین رضوی اور اشرف آصف جلالی سمیت درجنوں کارکنان گرفتار

فیصل آباد: ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،علامہ خادم حسین رضوی ،اشرف آصف جلالی  کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹی ایل پی کی مرکزی و صوبائی قیادت اور کارکنان  کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں

،دوسری طرف ایس پی اقبال ٹاؤن کو مانگا منڈی میں مدرسے پر چھاپے کے موقع پر تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے یرغمال بنائے جانے  کی اطلاعات موصول ہو  رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جبکہ علامہ خادم حسین رضوی ،علامہ اشرف آصف جلالی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بعض مقامات پر پولیس کو تحریک لبیک کا کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،زیادہ تر گرفتاریاں پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی ڈویژن سے کی جا رہی ہیں۔دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ مانگا مانڈی میں ایک مدرسے پر پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران تحریک لبیک کے کارکنوں نے ایس پی اقبال  ٹاؤن کو یرغمال بنا لیا ہے ۔لاہور پولیس کے مطابق خادم رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خادم رضوی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری مراڑیاں شریف گجرات میں پیر افضل قادری کی گرفتاری کے لئے پہنچ چکی ہے تاہم انہیں حراست میں لئے جاے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں ۔

معروف صحافی طلعت حسین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ”تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن کا آغاز، اعلیٰ قیادت اور درمیانی درجے کی قیادت کو حراست میں لیا جا رہا ہے، کچھ جگہوں پر مزاحمت کی خبریں۔” 

معروف خاتون صحافی شمع جونیجو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ۔ 

انہوں نے مزید لکھا  تحریک لبیک اور ان کی ٹیم نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مجھے گرفتاری کے وقت کی ویڈیو بھیجنے کی کوشش بھی کی مگر نہیں بھیج سکے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin