fbpx
پاکستان سیاست

آئی ایم ایف کے پاس نہیں جا رہے، دوست ممالک نے ضرورت پوری کردی یے : اسد عمر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی جلدی نہیں، حکومت نے متبادل انتظام کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرضہ پہلے سے لیے ہوئے قرضوں کا سود واپس دینے کیلئے لے رہے ہیں، قرضہ آئی ایم ایف کی شرائط پر نہیں بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھ کر لیں گے اور اس معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، دوست ممالک سے متبادل بندوبست کر لیا ہےوزیر مملکت مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم ستائیس نومبر کو زرعی پالیسی کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ کہا کہ جس نے ملک لوٹا ہے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin