fbpx
پاکستان کرکٹ

جیتی بازی ہار گئے ہم، باؤلنگ ہی کچھ ایسی تھی

نیوزی لینڈ کے  اعجاز پٹیل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے 

ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے قومی ٹیم کو 40رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر ٹیم 48رنز تک پہنچتے پہنچتے تین وکٹیں گفنوا چکی تھی۔

ٹیم کی سب سے تجربہ کار جوڑی اسد شفیق اور اظہر علی نے 82رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو تھم نہ سکا اور پوری ٹیم 171رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلا میچ کھیلنے والے اعجاز پٹیل کو دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں سمیت میچ میں 7 کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google