fbpx
پاکستان سیاست

پیپلز پارٹی کے سید احمد حسین شاہ بمعہ اہل و عیال پی ٹی آئی میں شامل

 وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر سید احمد حسین شاہ نے ملاقات کی۔ سید احمد حسین شاہ خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

سید احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سٹیٹس کو توڑ کر حامی قوتوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے سات اضلاع اور چھ ایف آر آئینی طور پر صوبے کا حصہ بن چکے ہیں، اس سلسلے میں کوئی اگر مگر نہیں، اس پر لوگ اپنے دکانیں نہ چمکائیں، تحریک انصاف نے پہلی بار مفاد پرست اشرافیہ کو چیلنج کیا اور شعور میں تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا، یہی وجہ ہے کہ یہ تبدیلی اشرافیہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ایک درجن سے زائد صوبائی محکموں کو نئے اضلاع تک توسیع دی جا چکی ہے، صوبائی محکموں کی توسیع اور نئے اضلاع کی ترقی کا عمل مکمل انضمام تک بتدریج جاری رہے گا، نئے اضلاع میں صوبائی کوٹہ برقرار رکھا گیا ہے، وہاں کے لوگوں کو انصاف اور میرٹ سمیت ترقی کے ہمہ گیر مواقع دیئے جائیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin