fbpx
دنیا سیاست

وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ

 برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور بورس جانسن کو نیا قائد ایوان بنانے کی مہم تیز ہو گئی،

رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔حکمران کنزویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے لندن میں نیوز کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا بریگزٹ پرحکومتی پالیسی ناکام ہو گئی۔ ہم وزیراعظم تھریسامے کےخلاف تحریک عدم اعتماد چاہتے ہیں، یقین ہے وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب چند دنوں کی بات ہے۔

دوسری جانب تھریسامے کی جگہ حکومت سے ناراض بورس جانسن کو وزیراعظم لانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

WordPress Video Lightbox Plugin