fbpx
پاکستان کرکٹ

پہلا ٹیسٹ : کیویزکا شاہینوں کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہو گئی، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے اور اب شاہینوں اور کیویز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا معرکہ ہے، گذشتہ دونوں فارمیٹس میں شاہین اچھی پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ سیریز میں جیت کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ اسد شفیق، اظہر اور امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، یاسر شاہ، عباس اور بلال آصف بھی شامل ہیں۔

کیویز بھی اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے ہیں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کر لیا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ طویل فارمیٹ میں ان کی پرفارمنس کیسی رہتی ہے۔ یاد رہے 22 سیریز میں سے گرین کیپس نے 13 میں فتح سمیٹی ہے اورصرف 3 میں کیویز کو کامیابی ملی ہے۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں




From Google