پاکستان طرز زندگی

وزیراعظم کی بہن علیمہ خانم نے دبئی پراپرٹی کا جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا

 وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی کی پراپرٹی پر بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا 50 فیصد ایف بی آر کو دے دیا۔انہوں نے یہ رقم 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کی مد میں ادا کی۔علیمہ خانم کے وکیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں