fbpx
پاکستان سیاست

وزیراطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی، عمران خان کا صادق سنجرانی سے رابطہ

 فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ رات ہوا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ کرایا، وزیراعظم نے فواد چودھری پر پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویئے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں، فواد چودھری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

WordPress Video Lightbox Plugin