پاکستان ٹی وی

پی ٹی وی کی سنگین غلطی، “بیجنگ” کو “بیگنگ” لکھ دیا

 وزیراعظم پاکستان عمران خان پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور معاہدے بھی طے پائے، وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کیا جس کی پاکستانی میڈیا نے بھی کوریج کی اور سرکاری ٹی وی نے سکرین پر انگلش میں بیجنگ کی بجائے لفظ ’بیگنگ“ لکھ دیا جس کے معانی ’بھیک بھانگنے ‘ کے ہیں۔

سکرین پر لفظ Beggingلکھادکھائی دیتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔

خاتون صحافی سمیراخان نے غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھاکہ ’ نیوزٹیم میں سے کسی نے غلطی سے عمران خان کی لوکیشن بیجنگ کی بجائے بیگنگ لکھ دی اور سچ تو یہ ہے کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے ‘۔

صرف سمیراخان نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے وزیراعظم کی تقریر کا کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ ” وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں سنٹرل پارٹی سکول آف دی کمیونسٹ پارٹی سے خطاب کررہے ہیں“َ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سکرین پر بھی جیسے ہی لوکیشن کی سٹرپ آن ایئرہوئی تو اس میں غلطی تھی لیکن بعد میں بیگنگ کو ٹھیک کرکے بیجنگ لکھ دیاگیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سکرین شاٹ نجی ٹی وی چینل کے ہیں لیکن بیشتر پرائیویٹ چینلز وزیراعظم کی کوریج کی فیڈ سرکاری ٹی وی سے ہی لے رہے تھے ۔ سکرین شاٹ سامنے آنے پرحسین علوی نے لکھاکہ ’حادثاتی طورپر لیکن درست، ایک قومی لیڈر قوم کے لیےبھیک مانگ رہاہے ، سچے لیڈر کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہوتی ۔‘

سلمان نے لکھا کہ ’’ بغیر کسی دیر کے بیجنگ سے بیگنگ تک ، پی ٹی وی کو کبھی مایوس کرنے میں ناکامی نہیں ہوئی ‘‘۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags