طرز زندگی فیشن

مقابلہ حسن جیتنے پر مس پیراگوئے اسٹیج پر ہی بے ہوش

مقابلہ حسن جیتنے کا خواب اس میں شریک ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے مگر پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی حسینہ نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ ججز کی جانب سے کامیاب قرار دیئے جانے پر وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔

Image result for Miss Paraguay passed out after being announced as Miss Grand International 2018

یہ دلچسپ واقعہ میانمار کے شہر ینگون میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کے دوران پیش آیا۔

کلارا سوسا نامی پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اس سال کا فاتح قرار دیا اور جب اس نے بھارت سے تعلق رکھنے والی رنراپ میناکشی چوہدری کا ہاتھ تھاما تو بے یقینی اور خوشی سے سر چکرایا اور کلارا فرش پر گرگئی۔

کلارا کو بہت جلد ہوش آیا، جس کے بعد اس نے کیمرے کے سامنے مسکراہٹ کے ساتھ آنسو بھی بہائے۔

اے پی فوٹو
ججز کی جانب سے فاتح کے اعلان سے قبل کلارا نے کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اسے ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے۔

اس مقابلہ حسن کا فائنل جمعرات کو ینگون میں ہوا تھا۔

اے پی فوٹو

مقابلے کے دوران جب دیگر امیدواروں کے ساتھ کلارا سے پوچھا گیا کہ کامیابی کے بعد کس ملک کا دورہ کرکے دنیا میں بہتری کا کام کریں گی، تو اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک کا انتخاب کیا ‘کیونکہ امریکا دیگر ممالک کے لیے ایک مثال ہے، تو میرا پہلا پیغام ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ ہوگا کہ وہ امن، محبت اور برداشت کے لیے ایک مثال بنیں’

Image result for CLARA SOSA


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں


Tags

About the author

زرناش اریحا

زرناش اریحا، آسٹریا کے شہر ویانا میں رہائش پذیر ہیں اور دنیا بھر کی مشہور ویب سائٹس سے خبریں تلاش کر کے پاک ایشیاء کے قارئین، سامعین و ناظرین کے لیے انہیں پاک ایشیاء ویب سائٹ کی زینت بناتیں ہیں۔
زرناش آسٹریا میں بطور کنٹری ہیڈ بھی اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئے رہیں ہیں۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.