ٹی وی جرم و سزا

پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار

 اسلام آباد کے اسپیشل جج سنٹرل نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں نامزد ملزم اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت مسترد کر دی۔

اسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے اینکر پرسن کے وکیل اور ایف آئی اے نے دلائل دیے۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا تو شاہد مسعود کی ضمانت مسترد کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تاہم اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود فیصلے سے پہلے عدالت سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

ایف آئی اے کی ٹیم عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اینکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، اینکر پر 3 کروڑ 30 روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور جب کہ عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ پابندی عائد کی تھی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.