نمائندگان

ڈسٹرکٹ بارایسوسی وہاڑی کے سالانہ انتخابات کیلئے 8رکنی الیکشن بورڈتشکیل

شیڈول کے مطابق 8 جنوری 2022 الیکشن کی تاریخ مقررکی گئی

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) — ڈسٹرکٹ بارایسوسی وہاڑی کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا. الیکشن بورڈ نے الیکشن شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق 8 جنوری 2022 الیکشن کی تاریخ مقررکی گئی۔

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وہاڑی کے سالانہ الیکشن کیلئے چیئرمین سمیت 8رکنی الیکشن بورڈتشکیل دے دیاگیاصدربارچوہدری ندیم اکرم پرویزنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن بورڈسال 2022 کیلئے الیکشن کروائے گا۔ سینئر قانون دان رانا محمد اکبر ایڈووکیٹ چیئرمین مقرر، ملک اختر ندیم ایڈووکیٹ، افتخار احمد چوہدری ایڈووکیٹ، ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ، محمد ناصر جاوید ایڈووکیٹ، قمر علی اگوانہ ایڈووکیٹ، الطاف حسین چوہان ایڈووکیٹ اورمحمد اعظم کمبوہ ایڈووکیٹ بھی بطور ممبران الیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ رانا محمد اکبر نے سینئر ممبر الیکشن بورڈ ملک اختر ندیم ایڈووکیٹ کو ریٹرننگ آفیسر اور سینئر قانون دان محمد اعظم کمبوہ ایڈووکیٹ کو پریذائڈنگ آفیسر نامزد کر دیا جبکہ الیکشن بورڈ نے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین رانامحمداکبرایڈووکیٹ نے الیکشن بورڈممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ وہاڑی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2022کیلئے پولنگ 8جنوری 2022کوہوگی ۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2022کیلئے فارم نامزدگی کااجرااوروصولی 17اور18دسمبر2021کوکی جائیگی اورابتدائی فہرست امیدواران،اعتراضات اورجانچ پڑتال کیلئے 20دسمبر2021مقررکیاگیاہے۔

امیدواروں کے خلاف اپیل اورکاغذات نامزدگی کی واپسی کی تاریخ 21دسمبر2022رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کی فائنل لسٹ 22دسمبر2021کوجاری کی جائیگی ۔رانامحمداکبرکاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ بارکی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے۔ الیکشن بورڈمنصفانہ اورغیرجانبدارانہ الیکشن کرائے گااورپنجاب بارکونسل کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمدکیاجائے گے۔ کسی بھی امیدواراوراس کے حامیوں کوخلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔


پاک ایشیا ویب ٹی وی کی براہِ راست نشریات دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button