fbpx
تجارت و معیشت سیاست

وزیر اعظم سے تاجروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی:  تاجروں نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کے دوران شکایتوں کے انبار لگا دیے اور گلے شکوے کیے۔

ذرائع نے پاک ایشیاء ویب چینل کو بتایا کہ ملاقات کے دوران تاجروں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  تاجر رہنماؤں نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کی معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے۔

تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ گیس بحران کی وجہ سےاربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈر وقت پر نہیں دیے جاسکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مسائل ہیں، سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو اسلام آباد بلا کر بات کروں گا۔

تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا رویہ پہلے کی طرح تاجر دشمن ہے، ٹیکس نظام کو مزید بہترکیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاجر برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کےذریعے آپ سب سے رابطے میں رہوں گا۔

عمران خان  نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ معاشی ٹیم کے تعاون نہ کرنے پر  آپ مجھے مطلع کریں۔ نیا سال معیشت اور عوام کے لیے نئی خوشخبریاں لائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے رہائشی علاقوں اور ٹرانسپورٹ نظام کو ٹھیک کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو پینے کے پانی اور گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

عمران خان نے گورنر سندھ کو صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے  صوبائی حکومت سے بھی مدد لینے کی ہدایت کردی۔

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.