fbpx
ٹی وی شوبز فن کار

گیم آف تھرون سے شہرت پانے والے اداکار اینڈریو ڈنبار رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے

گیم آف تھرون سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثل اداکار اینڈریو ڈنبار جہان فانی سے رخصت ہو گئے، انہوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر چہار دام تعریف و تحسین حاصل کی تھی۔

ان کی موت کی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے تصدیق کر دی ہے، وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئرلینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے۔

ڈنبار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے اور ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے، ان کے اداکاری کے کیرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے۔

گیم آف تھرون کی کراؤڈ میک اپ کی ہیڈ پامیلا سمتھ کا کہنا ہے کہ ڈنبار نے ہمیشہ ایک پیشہ ور اداکار کے طور پر کام کیا، ان کے چہرے پر ہمیشہ چمکتی دمکتی مسکراہٹ ہوا کرتی تھی۔

ان کے قریبی دوست اینڈی میکلے نے کہا ہے کہ ڈنبار میں کچھ خاص تھا، وہ ہمیشہ کام کے متعلق پرجوش رہتے تھے اور ان کی موجودگی رونق لگائے رکھتی تھی۔

ڈنبار نے گیم آف تھرون میں اسٹارک کے بینرمین اور بیٹل آف باسٹرڈز میں شمالی اتحادی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔