fbpx
بولتی تصاوہر پاکستان دنیا سائنس و ٹیکنالوجی فلکیات مزید نمایاں

دنیا کے مختلف ممالک میں ‘رنگ آف فائر’ کا نظارہ

ویب ڈیسک — پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ کیا گیا۔ رواں سال سورج گرہن کو ‘رنگ آف فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔

سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ مشرقی یورپ، شمال اور مغربی آسٹریلیا، افریقہ، بحر ہند او ایشیا کے مختلف حصوں میں کیا گیا۔

چاند، سورج کو کم ہی مواقع پر پوری طرح ڈھک لیتا ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا کہ چاند سورج اور زمین کے درمیان میں آگیا جس سے بننے والا ہالا انگوٹھی کی شکل اختیار کر گیا۔ اسی مناسبت سے اسے ‘رنگ آف فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان میں سورج گرہن صبح سات بج کر 34 منٹ پر شروع ہوا جو 10 بجکر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

‘رنگ آف فائر‘: سال 2019 کا آخری سورج گرہن

حیرت انگیز نظارہ لگ بھگ تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران مختلف مساجد میں نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔

کراچی یونی ورسٹی میں سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ جہاں طلبہ کی بڑی تعداد نے مختلف عینکوں اور آلات کی مدد سے یہ نظارہ دیکھا۔

ماہرین کی جانب سے سورج کو گرہن لگنے کے دوران شہریوں کو سورج کی سمت نہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاکستان میں تقریباً 20 برس بعد سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ اس سے قبل 1999 میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔


About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.