fbpx
پاکستان حادثہ رپورٹرز نیوز

خواتین کی ویڈیو بنانے کے تنازعے پر دولہا قتل

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں شادی تقریب کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پر فائرنگ ہو گئی، دولہا کو ولیمے کے روز قتل کر دیا گیا۔

پشاور سٹی پولیس کے مطابق ملزموں نے ولیمے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جوان سال دولہا عابد خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا پیش آیا، ملزمان میں دولہے کا بہنوئی بھی شامل ہے۔
واقعہ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
مقتول عابد خان کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے، سانحہ نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.