fbpx
حادثہ دنیا رپورٹرز نیوز

ترکی میں پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک

استبول: ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرق میں ايران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 64 افراد کو بچالیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حمتی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں


لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی“ کے آپشن یا یہاں کلک کریں

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.