fbpx
رپورٹرز نیوز

ٹنڈو الہیار: بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی، شہر میں پانی کی قلت

(ملک شفیق احمد، میڈیا رپورٹر — ٹنڈو الہیار) ٹنڈو الہیار میں آئے روز بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہو گئے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ھو گئی ہے ۔
حیسکو کی جانب سے بلا جواز بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں نے ماتلی تا حیدرآباد چمبڑ روڈ کو بلاک کرکے آنے جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے ،جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ھے کہ جب تک بجلی بحال نہی کی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔