fbpx
رپورٹرز نیوز صحت موسم

نول: سوریج خرابی کے باعث گلیوں میں گندا پانی دریا کا نقشہ اختیار کر گیا، انتظامیہ خاموش تماشائی

(عمربٹ، میڈیا رپورٹر—سیال کوٹ) وزیرآباد روڈ، نول میں سوریج کی خرابی کے باعث گلیوں میں گنداپانی کھڑا ہو گیا جس کےباعث گلی میں آمد و رفت ناممکن ہو گئی ہے۔
گلیوں میں کھڑا گندا پانی کسی دریا کا نقشہ پیش کررہا ہے اور رہائشیوں کے لیے جہاں ناصرف آنے جانے کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے وہیں گندے پانی کے تعفن اور غلاظت کے باعث خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹر عمربٹ نے کوریج میں بتایا کہ گلیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں خصوصاً دفاتر اور بچوں کے سکول آنے جانے کا مسئلہ بھی نہایت سنگین ہو چکا ہے ۔
انتظامیہ کو بارہا شکایات کرنے کے باوجود ابھی تک گلی سے گندے پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں ہوا اور سب متعلقہ سرکاری اہلکارخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔