fbpx
پاکستان مذہب

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے  ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مذید کہا ہے کہ چاہے ہٹلر کی براوَن شرٹس ہوں یا آرایس ایس کی مخصوس لباس، یہ مخصوص برادری (کمیونٹی) سےنفرت کی بنا پر بنائی گئی ہے۔ ہٹلرکی براوَن شرٹس  اور آرایس ایس طرز پرملیشیا بننے سے نسل کشی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کےاقدامات کا اختتام نسل کشی پر ہوتا ہے۔ جب بھی عسکریت پسند گروپ وجود میں آیا اختتام نسل کشی پرہوا۔

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.