fbpx
ٹینس کھیل

مسلسل ناکامیاں، ماریہ شراپوا نے کوچ کی چھٹی کروادی

ماسکو: روس کی مایہ ناز ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا نے مسلسل ناکامیوں پر اپنے کوچ سوین گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

شیراپووا نے 2014 میں گرونویلڈ کی خدمات حاصل کی تھیں اور اسی سال انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

15 ماہ ڈوپنگ پابندی کے بعد شیراپووا نے گزشتہ سال اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی تاہم انہیں مستقل مشکلات کا سامنا ہے اور وہ رواں برس بھی اب تک صرف پانچ فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

امریکا میں جاری انڈین ویلز ٹینس میں انہیں پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے کوچ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

30سالہ شیراپووا نے اپنے بیان میں کہا کہ گرونویلڈ تجربہ کار کوچ ہیں اور انہوں نے چیلنجنگ اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جس پر ان کی مشکور ہوں اور میں ان کے کامیاب مستقبل کی خواہشمند ہوں۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google