مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے گزشتہ برس کے آغاز میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
ابتدائی طور پر عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی تھی۔
بعد ازاں اپریل 2018 میں اداکارہ نے شادی کرکے شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا
عائشہ خان نے پاک فوج کے افسر عقبہ حدید ملک سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے
عائشہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کیا۔
سابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ 10 نومبر (12 ربیع الاول) کو بچی کی پیدائش ہوئی۔
عائشہ عقبہ ملک کے ہاں بچی کی پیدائش پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی، ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Add Comment