fbpx
پاکستان سیاست

ضمانت، رہائی کے باوجود نواز شریف کی طبیعت خراب، حالت تشویشناک،پلیٹلیٹس لیول پھر گر گیا

 سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری، لیول پھر تیس ہزار پر آ گیا

ضمانت کے بعد نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس یا اتفاق ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سروسز ہسپتال میں زیرعلاج، طبیعت بدستور ناساز، 6 روز سے علاج جاری ہیں۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک پھر لیول تیس ہزار پر آگیا،ان کو انجائنا کی بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی صحت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہسپتال تبدیلی کا فیصلہ کرے گا۔ مریم نواز، والد کی تیمار داری کیلئے سروسز ہسپتال موجود ہیں۔

نوازشریف دونوں کیسز میں ضمانتیں ہونے کے بعد قانونی طور پر آزاد ہیں، ضمانت کے بعد سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس یااتفاق ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے، آج بھی سیاسی شخصیات کی جانب سے نواز شریف کی تیمارداری کیلئے ہسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google