fbpx
پاکستان سیاست

اپوزیشن کی ساری تحریکیں صرف این آر او کے لیئے ہیں : شیخ رشید

  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی، عمران خان این آر او دے تو ساری تحریکیں ختم ہو جائیں گی

، زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں، وزیراعظم کو کہا تھا ان کو جانے دو اور جان چھڑاؤ، بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے۔

 شیخ رشیدکا کہنا تھاکہ آصف زرداری نے نواز شریف سے اچھی جیل کاٹی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کیا جائے گا، فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست دم توڑ چکی، کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی نواز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں، ملک کو لوٹنے والا کنجوس نواز شریف خاندان ایک روپیہ نہیں دے گا، زرداری بانٹ کر اور شریف خاندان اکیلا کھاتا ہے، آج عمران خان این آر او دے دیں تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی، پہلی بار فضل الرحمان یکطرفہ کھیل رہے ہیں، فیصلہ 10 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google