fbpx
پاکستان سیاست

نواز شریف کی طبعیت بہتر ۔ پلیٹلیٹس 22ہزار ہوگئے ہیں: ڈاکٹر یاسمیین راشد

وزیر اعظم عمران خان کی خواہش  ہے کہ مریم ، والد کی تیمارداری کریں اور ان کے ساتھ رہیں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالت میں پیش طبی رپورٹس میں کوئی عمل دخل نہیں، جو فیصلہ آیا من وعن قبول کریں گے، نوازشریف کو دل اور بلڈپریشرکا عارضہ بھی لاحق ہے، ہماری پوری کوشش ہے نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں

یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف سے کہااگر وہ چاہتے ہیں بیرون ملک سے ڈاکٹر بلایا جائے تو ہم بلا لیتے ہیں، نواز شریف نے علاج پر اطمینان ظاہر کیا، عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس بھیج دیں، ذاتی طور پر نواز شریف کی ایک ایک رپورٹ فالو کی ہے، نواز شریف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google