fbpx
تازہ خبر دنیا

بھارتی ماہی گیر بنگلہ دیش میں گرفتار، بھارت کی بنگلہ دیشی سرحد پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی گارڈ ہلاک

    بھارت کے بارڈر گارڈز نے زیر حراست ماہی گیر کو ہمارے قبضے سے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس پر ہم نے  اپنے دفاع میں فائر کیا : بنگلہ دیش بارڈر گارڈ 

 فائرنگ سے بھارت کا ایک گارڈ زخمی بھی ہوگیا ہے : بھارتی عہدیدار

 بھارتی ماہی گیر کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ سرحد کے قریب دریائے پدما میں شکار کررہے تھے جہاں بنگلہ دیش نے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

بنگلہ دیشی فورسز کے ترجمان شریف الاسلام کا کہنا تھا کہ ‘سرحد پر جمعے کو صورت حال معمول کے مطابق تھی اور ہمارے اہلکاروں کو کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے’۔

بنگلہ دیشی عہدیداروں کا کہنا تھا دونوں فریقین معاملے پر تفتیش کے لیے متفق ہوچکی ہیں اور زیرحراست ماہی گیر کو ملاقات کے دوران رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات اور حال ہی میں جب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نئی دہلی کے دورے پر آئی تھی تو کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سرحد 4 ہزار کلومیٹر سے زائد علاقے پر پھیلی ہوئی ہے جہاں پناہ گزینوں کے معاملے پر وقفے وقفے سے تصادم ہوتا رہتا ہے جس پر بھارت کا موقف ہے کہ بنگلہ دیش سے غیر قانونی مہاجرین داخل ہوتے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ ماہ ریاست آسام میں شہریت کا نیا قانون متعارف کروایا تھا اور بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیش سے آئے ہوئے ہزاروں مسلمان مہاجرین کے پاس غیر قانونی دستاویزات پیش کی ہیں۔ آسام میں 19 لاکھ افراد شہریت سے محروم ہوگئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google