fbpx
پاکستان سیاست

قومی مفاد کے لیئے اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے : فردوس عاشق

 فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی بات ہوگی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ ہوں گے، مولانا کا مسئلہ حلوے سے جڑا ہے، جہاں حلوہ ہوگا وہیں جائیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل والے فضل الرحمن کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی، نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ اور احتساب عدالت نے کیا، پی ٹی آئی حکومت کو قرضے ورثے میں ملے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو مقروض کیا، وزیراعظم نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، مخالفین نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر بدترین صورتحال سے نکلے، ایف بی آر میں اصلاحات لا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیاگیا، ٹیکسز میں 5 فیصد لوگوں پر 95 فیصد لوگوں کا بوجھ ہے، ملک کا سب سےبڑا مسئلہ منی لانڈرنگ تھا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google