fbpx
پاکستان تازہ خبر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی پی ایل اے کمانڈر سے ملاقات

 پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے دورے کے دوران پیپلز لبریشن آرمی  کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے کماندڈر ایڈمرل یوآن یوبائی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کمانڈر پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور پیشہ ورانہ نوعیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا حامی ہے مگر عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چین کی عسکری قیادت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سوچ خطے میں امن کے لئے سود مند ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے اتفاق کیا کہ پاک، بھارت کشیدگی کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ملاقات میں خلیج کی صورتحال اور افغانستان میں امن کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس سے پہلے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google