fbpx
پاکستان سیاست

آزادی مارچ، حکومت پریشان : نورالحق قادری کو مولانا سے رابطے کا ٹاسک مل گیا

وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے دھرنے سے متعلق معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔

 وزیر اعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انھیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق قادری کا مولانا
فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نور الحق قادری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائے جائے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سفارشات پر وزیراعظم قریبی رفقا سے مشاورت کریں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google