fbpx
پاکستان سیاست

نواز شریف کا جیل سے مولانا کو خط۔، حکومت کے خاتمے تک ساتھ دینے کا عزم

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام خط لکھ کر ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام لکھے گئے خط میں انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اور کارکن اپ کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔ اس کے خاتمہ تک، ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ ہے۔

ادھر لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ نواز شریف سے محبت کرنے والے دھرنے میں شریک ہوں گے۔ آزادی مارچ کے امام مولانا فضل الرحمن، ہم مقتدی ہوں گے۔

دوسری طرف شہباز شریف,  نواز شریف سے ملنے جیل نہ جا سکے۔ شہباز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے ان سے پارٹی سفارشات کی منظوری حاصل کرنا تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف پارٹی اجلاسوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پارٹی صدر کی حیثیت سے شہباز شریف کی جانب سے باضابطہ کسی فیصلے کا ابھی اعلان نہیں کیا جا رہا۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google