fbpx
پاکستان فن کار

مہوش حیات کی ریہرسل ڈانس ویڈیو وائرل، نا مناسب لباس کی وجہ سے شدید تنقید

رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7ویں ‘ہم ایوارڈز’ کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے 5 سال بعد احسن خان کے ہمراہ اسٹیج پر پرفارم کیا۔

ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن اب مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟

جبکہ انہوں نے لکھا کہ ‘شرم آنی چاہیے، آپ مسلمان ہیں، بھارتیوں کی نقل کرنا بند کریں’۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google