fbpx
پاکستان سیاست

حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن چار نکات پر متفق

اپوزیشن کے ان نکات میں حکومت کے خاتمے، وزیراعظم استعفے، ملک میں نئے انتخابات اور انتخابی عمل میں کسی بھی سطح پر فوج کے عمل دخل نہ ہونے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

یہ اجلاس کنوینئر اکرم درانی کے زیر صدارت ہوا جس میں اپوزیشن کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا، اب اس حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمان کو سیاست کے لیے مذہبی کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اس حکومت سے نجات کے لیے اپوزیشن احتجاجی تحریک پر متفق ہے۔ قوم حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔ خود دھرنا دینے والے وزیراعظم کو اب کسی مارچ پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google