fbpx
پاکستان سیاست

احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی طرح کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، احتساب کا عمل جاری رہے گا، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی بہتری کے لئے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے۔ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کی کوششیں جاری رہیں گی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google