fbpx
پاکستان سیاست

عمران خان مدت پوری کریں گے، اپوزیشن سے معاملات ٹھیک ہیں : شیخ رشید

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے معاملات ٹھیک ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

 شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو تقریر فضل الرحمان نے چوک میں کرنی تھی، وہی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کی۔ انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ چور ہے، پتا اس وقت چلتا ہے جب اقتدار میں آتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں 500 پولیس اہلکار بھرتی کر رہے ہیں، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عمران خان کو کہا ہے اگلا الیکشن ایم ایل ون پر لڑنا ہے، ایم ایل ون غریب آبادی سے گزر رہی ہے، جہاز کی تمام پروازیں منسوخ ہو جاتی ہیں مگر فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم مسافر لیکر جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے آنے سے سگنل سسٹم بہتر ہوگا، نئے پل اور کراسنگ بنیں گے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google