fbpx
پاکستان سیاست

صحت اجازت نہیں دیتی ، آزادی مارچ کی قیادت کے لیئے احسن اقبال یا کسی اور کو دیکھ لیں : شہباز شریف

 میاں شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔

نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کی اور ہدایت جاری کی کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کہ پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردوبدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔

 نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ کی قیادت کا کہا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی، احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو دیکھ لیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google